12 فروری 2016 - 17:22
شام کے مزید دو اسٹریٹیجک علاقے دھشتگردوں سے آزاد

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شمالی شہر حلب کے مضافات میں دو اسٹریٹیجک علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے حلب کے مضافات میں واقع ضہرہ القرعہ اور ضہرہ القلندیہ نامی اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل دو اہم پہاڑی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ شام کی عوامی رضاکار فورس نے بھی حلب کے شمال میں منگ قصبے اور ایک ہوائی اڈے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس حلب کے شمالی مضافات کے ساٹھ فیصد سے زائد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا چکی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ شامی فوج نے لاذقیہ میں بھی کارروائی کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دو سری جانب روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی حمص کے شمال میں متعدد علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ دمشق کے مغربی مضافاتی علاقے میں بھی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جنگ جاری ہے جس کے دوران بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲